ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / 14 ووٹوں کے لیے کاربیٹ ٹائیگر ریزرو کے اندر بنایا پولنگ بوتھ

14 ووٹوں کے لیے کاربیٹ ٹائیگر ریزرو کے اندر بنایا پولنگ بوتھ

Fri, 12 Apr 2019 00:46:49  SO Admin   S.O. News Service

اتراکھنڈ:11 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) ہمارے ملک کی جمہوریت کی یہ سب سے بڑی خوبی ہے کہ یہاں ایک ایک ووٹ کا بھی شمارہوتاہے۔یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے اتراکھنڈ کے نینی تال جل میں واقع کاربیٹ ٹائیگر ریزرو کے اندر بھی پولنگ بوتھ بنایا ہے۔کاربیٹ پارک کے ڈھکالا رینج کے کاربیٹ بال ریزرو میں بننے والے بوتھ میں صرف 14 ووٹر ہیں۔کوٹدوار اسمبلی حلقہ میں پڑنے والے اس بوتھ تک پہنچنے کے لئے ووٹنگ ٹیم کو 4 سے 5 گھنٹے تک پیدل چلنا پڑتا ہے۔پہلے مرحلے میں اتراکھنڈ کی تمام پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ جمعرات کو ہوئی۔الموڑا، گڑھوال، ہردوار، نینی تال۔ادھم سنگھ نگر اور ٹہری گڑھوال سیٹ پر وہ ڈالے جا رہے ہیں۔صبح سے ہی بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے۔پولنگ سٹیشن کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ر ہیں۔ووٹنگ کے لئے لوگوں میں اچھا خاصا جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔وہیں ریاست کے بڑے چہرے بھی ووٹ ڈالنے میں پیچھے نہیں رہے۔سابق وزیر اعلی ہریش راوت صبح ہی مع اہل و عیال اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔انہوں نے ہلدوانی کے دیولچوڑ میں ووٹ ڈالا تو وہیں سابق وزیر اعلی رمیش پوکھریال نشنک نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔ریاست کے دوسرے لیڈر بھی پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے پہنچے۔بتا دیں کہ اتراکھنڈ میں کل ووٹروں کی تعداد 7854023 ہے جن میں 4053944 مرد، 3711220 عورت اور 259 تیسری صنف ہیں۔کل 52 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے اتراکھنڈ میں 11235 پولنگ بوتھ بنائے ہیں۔


Share: